قومی

وزیراعظم عمران خان سے شہید ایس پی طاہر خان داوڑ کے خاندان کی ملاقات

غمزدہ خاندان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ایس پی طاہرداوڑ شہید ایک فرض شناس اور بہادر افسر تھے جن کی فرض شناسی اور بہادری محکمہ پولیس کے لئے باعث افتخار ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے شہید ایس پی طاہرداوڑ کے خاندان سے ملاقات کی اور غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

عمران خان سے ملاقات کرنے والوں میں طاہر داوڑ  شہید کے صاحبزادے، بھائی اور ان کے کزن بھی شامل تھے جبکہ اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی، آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود معاون خصوصی افتخار درانی بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر آئی جی پی صلاح الدین محسود کو غمزدہ خاندان کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بھی اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کریگی۔

غمزدہ خاندان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ایس پی طاہرداوڑ شہید ایک فرض شناس اور بہادر افسر تھے جن کی فرض شناسی اور بہادری محکمہ پولیس کے لئے باعث افتخار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس پی طاہر داوڑ کی شہادت سے ہم ایک ذمہ دار اور فر ض شناس افسر سے محروم ہوگئے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کیا اور شہید ایس پی طاہر داوڑ کیلئے دعا کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button