وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر روانہ
اس ایک روزہ سرکاری دورہ کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر توانائی، وزیرپٹرولیم اور مشیر برائے تجارت بھی ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان ولی عہد شیخ محمدبن النہیان کی دعوت پر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئے ہیں۔ ایک روزہ سرکاری دورے کے دوران ولی عہد سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوں گی جبکہ حکومت کو متحدہ عرب امارات سے بڑا پیکج ملنے کا بھی امکان ہے۔
اس ایک روزہ سرکاری دورہ کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر توانائی، وزیرپٹرولیم اور مشیر برائے تجارت بھی ہمراہ ہیں جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نویں صیر بنی یاس فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہلے ہی متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔
دورے کے دوران ولی عہد سے وزیراعظم کی ملاقات میں دوطرفہ معاملات، خطے اورعالمی امورپربات کی جائے گی جبکہ مخلتف شعبوں میں سرمایہ کاری امور پر مذاکرات کے علاوہ وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہناہےکہ دوست ممالک سے اقتصادی تعاون کے حصول کی کوششوں سے متعلق اس دورے میں بھی سعودی عرب اور چین کی طرح بڑا پیکج ملنے کا امکان ہے۔