تبلیغی جماعت کے امیر مولانا حاجی عبد الوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
تبلیغی جماعت کے سوئم امیر مولانا حاجی عبدالوہاب طویل عرصے سے علیل تھے اور لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج صبح برضائے الہٰی انتقال کرگئے۔

تبلیغی جماعت کے امیر مولانا حاجی عبد الوہاب طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
تبلیغی جماعت کے سوئم امیر مولانا حاجی عبدالوہاب طویل عرصے سے علیل تھے اور لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج صبح برضائے الہٰی انتقال کرگئے۔
طویل عرصے سے بیماری کے باعث علمائے اسلام سے صحت یابی کےلئے دعاؤں کی اپیل بھی گئی تھی جبکہ اُن کی وفات سے پاکستان سمیت بیرون ممالک کے مسلمانوں میں کہرام مچ گئی ہے۔
مرحوم مولانا عبدالوہاب کی نماز جنازہ ممکنہ طور پر آج بعد از نماز ظہر رائیونڈ اجتماع گاہ میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ مولانا محمد عبد الوہاب پاکستان کی تبلیغی جماعت کے موجودہ امیر تھے۔ وہ 1923ء کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے، اُن کا آبائی علاقہ سہارنپور، اتر پردیش ہے تاہم قیام پاکستان کے بعد اُنہوں نے پاکستان ہجرت کی۔ انہوں نے اسلامیہ کالج لاہور سے تعلیم حاصل کیا جبکہ تقسیم ہند سے قبل انہوں نے بطور تحصیلدار بھی فرائض سر انجام دیے۔
عبد الوہاب تبلیغی جماعت کے بانی محمد الیاس کاندھلوی کے زمانے سے ہی تبلیغی جماعت سے منسلک ہوئے۔
اکتوبر 2013ء کو تحریک طالبان پاکستان اور حکومت کے درمیان امن مذاکرات کے لیے محمد عبد الوہاب کا نام بطور سربراہ لویہ جرگہ تجویز کیا گیا تھا۔ فروری 2014ء میں طالبان نے محمد عبد الوہاب، سمیع الحق، ڈاکٹر عبد القدیر خان کا نام تجویز کیا تھا کہ وہ پاکستان اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں بطور سہولت کار کردار ادا کریں۔[