اسلام آباد، سابق چیف جسٹس مرحوم سعید الزماں صدیقی کی اہلیہ پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ
نمائندہ ٹی این این کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اسلام آباد کے علاقے چھتر میں واقع جوڈیشل ٹاؤن میں پیش آیا جہاں جسٹس سعید کی اہلیہ اپنا پلاٹ دیکھنے آئیں تھیں۔

سابق چیف جسٹس مرحوم سعید الزماں صدیقی کی اہلیہ پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس میں وہ محفوظ رہیں۔
نمائندہ ٹی این این کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اسلام آباد کے علاقے چھتر میں واقع جوڈیشل ٹاؤن میں پیش آیا جہاں جسٹس سعید مرحوم کی اہلیہ اپنا پلاٹ دیکھنے آئیں تھیں۔
بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق چیف جسٹس کی اہلیہ کو قبضہ مافیا کی جانب سے غیر مناسب سلوک کا نشانہ بنایا گیا جو ان کے پلاٹ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سعید الزماں صدیقی کی زوجہ اپنے پلاٹ پر چار دیواری کروانے کے لیے آئیں تو مسلح افراد نے انہیں دھمکیاں دیں،حبس بے جا میں رکھا اور پلاٹ سے نکال دیا۔
دوسری جانب ان کے صاحبزادے نے والدہ کو دھمکانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔
مقدمے کی درخواست کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان سعیدالزماں صدیقی کی اہلیہ کو قبضہ مافیا نے حبس بےجا میں رکھا۔
"میری والدہ اپنے پلاٹ پر چاردیواری بنوانے آئیں جس پر 4 مسلح افراد نے انہیں دھمکیاں دیں اور چاردیواری پرکام رکوا دیا۔”
میڈیا سے بات کرتے ہوئے جسٹس مرحوم سعید الزماں کے بیٹے کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔
ادھر پولیس نے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔