قومی
کراچی کے علاقے قائد آباد چوک میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق 10 زخمی
عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

کراچی کے علاقے قائد آباد چوک میں ہوئے ایک بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا قائد آباد چوک پر حامد ہسپتال کے سامنے ہوا لیکن ابھی تک یہ واضح نہ ہوسکا کہ دھماکا سلنڈر کا تھا یا بارودی مواد کا جس کے تعین کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کرلیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں جاں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔