قومی

سعودی ایران اختلافات: ثالثی کے لئے پاکستان کردار ادا کرے گا

سعودی ایران اختلافات ختم کرنے میں پاکستان ثالثی کا کردار ادے کرے گا۔ثالثی کردار ادا کرنے کا فیصلہ پاکستان کی اعلٰی سیاسی وعسکری قیادت نے کیا ہے جسکے سلسلے میں وزیر اعظم نواز شریف اور فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کل سعودی عرب اور پرسو ایران جائینگے۔

وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ دونوں سربراہان کل ریاض میں سعودی بادشاہ سلمان اور پرسو تہران میں ایران صدر حسن روحانی سے ملاقات کرینگے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق وزیر اعظم اور چیف آرمی سٹاف دونوں ممالک کے قیادت کو دو طرفہ اختلافات ختم کرنے کی ترغیب دینگے۔ سعودی ایران سفارتی تعلقات میں اس وقت اختلافات کا رجحان بڑھا جب سعودی عرب میں شیعہ عالم سمیت سینتالیس افراد کو دہشت گردی کی پاداش میں پھانسی دی گئی جس کے بعدتہران میں مشتعل مظاہرین نے سعودی سفارتخانے پر ہلہ بول کر اسے جلانے کی کوشش کی۔ ایران میں اس اشتعال انگیز واقعے کے بعد سعودی سمیت کئی خلیجی ممالک نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کئے ہیں۔ خیال رہے کہ کچھ دن قبل سعودی عرب کے خارجہ و دفاعی وزرا اس مد میں پاکستان کی مدد حاصل کرنے پاکستان کے دورے کرچکے ہیں جسکے بعد پاکستان کی اعلٰی سیاسی و عسکری قیادت نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button