قومی

آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر آسیہ بی بی کے بیرون ملک جانے پر پابندی نہیں تاہم حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس میں نطرثانی اپیل کے فیصلے تک آسیہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل کی وجہ سے توہین رسالت کیس میں بری ہونے والی آسیہ بی بی ملک چھوڑ کر نہیں جاسکتی۔

میڈیا کے ساتھ گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی کی بریت کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل کی سماعت جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آسیہ بی بی کے کڑی سیکیورٹی میں ملتان جیل سے رہائی کے بعد میڈیا میں ان کے بیرون ملک جانے کی خبریں پھیلیں تھیں جنہیں حکومت نے جھوٹ کا پلندہ قرار دیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس بات میں کسی قسم کا کوئی تنازعہ نہیں اور آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر آسیہ بی بی کے بیرون ملک جانے پر پابندی نہیں تاہم حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس میں نطرثانی اپیل کے فیصلے تک آسیہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں آسیہ بی بی کیخلاف درخواست دینے والے قاری سلام نے نظرثانی اپیل دائر کی ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی جانب سے آسیہ بی بی کو پناہ دینے سے انکار کے بعد جہاں سابق سیکرٹری خارجہ بورس جانسن و دیگر سیاستدانوں اور حلقوں کی جانب سے حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے وہیں مختلف یورپی ممالک نے آسیہ بی بی کو سیاسی پناہ دینے کی پیشکش بھی کی ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button