قومی
ملک بھر میں ایک جیسا نظامِ تعلیم رائج کرنے کیلئے قومی نصاب کونسل تشکیل دینے کے احکامات جاری
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے حکم پر تشکیل کردہ کونسل تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز میں اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے کوششیں کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ایک جیسا نظامِ تعلیم رائج کرنے کیلئے قومی نصاب کونسل تشکیل دینے کے احکامات جاری کر دیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کونسل تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز میں اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے کوششیں کرے گی۔
وزیراعظم نے یہ فیصلہ وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے دی گئی تجویز پر کیا ہے۔
عمران خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ صوبائی سطح پر بھی نیشنل ایجوکیشن پالیسی فریم ورک قائم کرتے ہوئے ایک جیسا تعلیمی نظام رائج کیا جائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کا مقصد قوم کیلئے ایک ایسا تعلیمی نظام تشکیل کرنا ہے جس کے تحت تعلیمی ادارے میں ہر بچہ پاکستانی تیار کیا جائے جسے باصلاحیت بناتے ہوئے اس کی قوت سے استفادہ کیا جاسکے۔