قومی

’ ایس پی داوڑ کی شہادت میں ریاست جوابدہ ہے، معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائینگے‘

وزیراعظم عمران خان نے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو اسلام آباد پولیس کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایس پی طاہر داوڑ کے قتل پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو اسلام آباد پولیس کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے ایس پی طاہر خان داوڑ کے بیہمانہ قتل پر اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ وہ اس معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں اور اس حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت کی ہے کہ ایس پی داوڈ قتل کی فوری تحقیقات کے لیے اسلام آباد پولیس سے تعاون کیا جائے۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ امور شہر یار افریدی نے سینٹ اجلاس میں پولیس آفیسر طاہر داوڑکی اسلام آباد سے اغوائیگی اور بعد میں افغانستان میں انکی قتل کے بارے میں پالیسی بیان دیتے ہوئےکہا  کہ ایس پی طاہر خان داوڑ کا واقعہ سیکیورٹی اداروں خصوصاٰ پولیس کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی داوڑ ایک دلیر پولیس افسر تھے اور ان پر دو خود کش حملے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی داوڑ کے معاملے میں ریاست جوابدہ ہے اور اس معاملے کو ہر صورت میں منطقی انجام تک پہنچائینگے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسر ڈاوڑ کو اسلام اباد سے اغوا کرنے کے بعد براستہ میانوالی اور بنوں افغانستان لے جایا گیا اور بعد میں انکا قتل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج وہ ایس پر ڈاوڑ کی میت لے نے کے لئے پاک افغان طور خم باڈر کا دورہ کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ بعض عناصر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں لیکن ریاست انکے خلاد بھر پور کارروائی کریگی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button