قومی

مولانا فضل الرحمٰن اور خادم حسین رضوی کیخلاف غداری کی کارروائی کیلئے درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے خادم حسین رضوی اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر کے خلاف غداری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا ہے اور اس صورت میں درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے جمیعت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمٰن اور تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ خادم حسین رضوی کیخلاف غداری کی کارروائی کے لیے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں آج جسٹس عاطر محمود نے درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے خادم حسین رضوی اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر کے خلاف غداری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا ہے اور اس صورت میں درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔

سماعت کے دوران ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو باور کرایا کہ احتجاج اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف حکومت کارروائی کر رہی ہے۔

جسٹس عاطر محمود نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس طرح کی درخواستیں دائر کرنے سے عدالتوں پر کیسز کا بوجھ بڑھتا ہے لیکن اس کے باوجود اس طر ح کی درخواستیں دائر کی جاتی ہیں۔

ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے ریمارکس دیے کہ غداری کی کارروائی کرنا وفاقی حکومت کا اختیار ہے عدالت کا نہیں۔

واضح رہے کہ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ خادم حسین رضوی اور مولانا فضل الرحمان نے ملکی اداروں کیخلاف بیان دیے اس لیے ان کیخلاف غداری کے الزام میں کارروائی کی جائے۔

یہ بھی واضح رہے کہ درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی سمیت دیگر افراد کو بھی فریق بنایا گیا تھا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button