قومی

داؤڑ قبیلے کا لاپتہ ‘ایس پی طاہر داؤڑ’ کی بازیابی کیلئے اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان

اس ضمن میں ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو دو روز کے اندر دھرنے کی تاریخ کا اعلان کرے گی جبکہ اس دھرنے میں تمام اقوام کے افراد کو شرکت کرنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔

سٹیزن جرنلسٹ سکین اللہ داوڑ

شمالی وزیرستان کے داوڑ قبیلے نے 16 روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام سے لاپتہ ہونے والے ایس پی رورل ڈویژن پشاور طاہر خان داوڑ کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کردیا۔

اس ضمن میں پشاور کے باغ ناران میں داوڑ قبیلے کا ایک جرگہ منعقد ہوا جس میں نوجوانوں اور قبائلی مشران نے شرکت کی۔ جرگہ مشران نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ داوڑ قوم سے تعلق رکھنے والے پولیس آفیسر طاہر خان کی بازیابی کےلئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں کیونکہ طاہر داوڑ نے خیبرپختونخوا میں امن کی بحالی کےلئے کافی قربانیاں دی ہیں جس کا اعتراف عوام بھی کررہے ہیں۔

جرگہ میں موجود مشران کا کہنا تھا کہ ایس پی طاہر داوڑ کی بازیابی کےلئے داوڑ قوم اسلام آباد میں دھرنا بھی دے گا جس کےلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو دو روز کے اندر دھرنے کی تاریخ کا اعلان کرے گی جبکہ اس دھرنے میں تمام اقوام کے افراد کو شرکت کرنے کی دعوت بھی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پشاور رورل سرکل کے ایس پی طاہر داوڑ 26 اکتوبر کو جمعہ کے روز اسلام آباد گئے تھے جہاں سے وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے جس کے بعد مختلف نوجوان تنظیموں کی جانب سے ایس پی کی گمشدگی کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button