قومی

’آسیہ بی بی کے ملک چھوڑ جانے کی خبر انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے‘

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہیڈلائنز بنانے کے لئے جعلی خبروں کی اشاعت وطیرہ بن گیا ہے

 

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے بھی آسیہ بی بی کے ملک سے باہر جانے کی خبروں کی تردید کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہیڈلائنز بنانے کے لئے جعلی خبروں کی اشاعت وطیرہ بن گیا ہے

آسیہ بی بی کی رہائی کے حوالے پھیلی خبروں کے ردعمل میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی کا کیس بہت حساس معاملہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آسیہ بی بی کے ملک چھوڑ جانے کی خبر انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، میڈیا کے ایک حصے سے کہتا ہوں کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

واضح رہے ترجمان دفتر خارجہ بھی آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد بیرونِ ملک روانگی کی خبروں کی تردید کرچکے ہیں۔

اس سلسلے میں ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی پاکستان میں ہی موجود ہیں۔

خیال رہے گزشتہ رات توہینِ مذہب کے الزام میں سپریم کورٹ سے رہائی پانے والی آسیہ بی بی کو خواتین کی ملتان جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

رہائی کے بعد انہیں خصوصی طیارے میں سوار کروا کر اسلام آباد پہنچایا گیا اور بعدا ازاں سخت سیکیورٹی میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔

آسیہ بی بی کی رہائی کی خبریں آنے کے بعد بہت سے ذرائع نے دعویٰ کیا تھا انہیں بیرونِ ملک روانہ کردیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button