قومی

کراچی، بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

میڈیا رپورٹس کے مطابق متوفی کی اہلیہ نے سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا جس پرعدالت کی جانب سے میاں بیوی کو صلح کی مہلت دی گئی تھی۔

کراچی کی ایک عدالت میں بیوی کو منانے کی کوشش میں ناکامی پر شوہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متوفی کی اہلیہ نے سول اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا جس پرعدالت کی جانب سے میاں بیوی کو صلح کی مہلت دی گئی تھی۔

رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان مقررہ وقت میں صلح نہ ہونے پر عدالت نے خلع کیلئے خاتون کی درخواست منظور کرلی۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ صلح میں ناکامی اور بیوی کی خلع کی درخواست منظور ہونے پر دلبرداشتہ شوہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button