قومی

آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا، بیل آؤٹ پیکج کیلئے مذاکرات کا آغاز

پاکستان کے آئی ایم ایف کے وفد سے مذاکرات 2 ہفتے جاری رہیں گے جس کے دوران آئی ایم ایف قرضے کیلئے اپنی شرائط پیش کرے گا جبکہ پاکستان کے ادائیگیوں کا توازن، مجموعی ملکی معیشت اور برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات کا جائزہ لے گا۔

آئی ایم ایف کا وفد مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا، بیل آوٹ پیکیج کیلئے آج سے شروع ہونے والے مذاکرات 2 ہفتے جاری رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم کے ساتھ مذاکرات کے دوران پاکستان اپنی مالی ضروریات سے وفد کو آگاہ کرے گا۔

واضح رہے کہ دوست ممالک سے امداد ملنے کے باعث پاکستان ماضی کے مقابلے میں بہتر پوزیشن میں ہے اور پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں بہتری اور روپے کی قدر بھی قدرے بحال ہوئی ہے۔

پاکستان کے آئی ایم ایف کے وفد سے مذاکرات 2 ہفتے جاری رہیں گے جس کے دوران آئی ایم ایف قرضے کیلئے اپنی شرائط پیش کرے گا جبکہ پاکستان کے ادائیگیوں کا توازن، مجموعی ملکی معیشت اور برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات کا جائزہ لے گا۔

وفد کے ساتھ مذاکرات میں وزرات خزانہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، سٹیٹ بینک اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے اکتوبر میں آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب تجزیہ کارپرامید ہیں کہ پاکستان کے ادائیگیوں کے توازن میں بہتری کے بعدآئی ایم ایف نرم شرائط پر قرضہ دے گا جس کے نتیجے میں عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ نہیں پڑے گا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button