نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام، 6 لاکھ میں پائیں 30 لاکھ کا مکان
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سید فردوس شمیم نقوی کی ہاؤسنگ ٹاسک فورم کے چیئرمین زعیم رضوی و دیگر عہدیداروں کے ساتھ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پروگرام کے تحت گھر کے خواہشمند شہری مکان کی پوری قیمت کا بیس فیصد جمع کریں گے جبکہ باقی کی 80 فیصد رقم حکومت ادا کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری کردہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی خبر بڑے پیمانے پر پھیلنے کے بعد حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ پروگرام کے تحت نئے گھر کے حصول کے خواہشمند شہری 20 فیصد رقم کی ادائیگی بطور پیشگی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سید فردوس شمیم نقوی کی ہاؤسنگ ٹاسک فورم کے چیئرمین زعیم رضوی و دیگر عہدیداروں کے ساتھ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پروگرام کے تحت گھر کے خواہشمند شہری مکان کی پوری قیمت کا بیس فیصد جمع کریں گے جبکہ باقی کی 80 فیصد رقم حکومت ادا کرے گی۔
واضح رہے کہ مذکورہ پروگرام میں پہلی مرتبہ حکومت کی جانب سے اس طرح کا اعلان کیا گیا ہے۔
فردوس شمیم نقوی کے مطابق سب سے کم درجہ کے مکان کی قیمت 30 لاکھ روپے ہے جس کیلئے خواہشمند شہری چھ لاکھ روپے پیشگی جمع کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام مورٹگیج ہاؤسنگ کی بنیاد پر وضع کیا گیا ہے جس کے تحت مالک مکان کو 20 سال کے اندر پوری رقم لوٹائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس مقصد کیلئے ایک جامع پالیسی تیار کی ہے اور چاہتی ہے کہ عوام کو کرائے کے بوجھ سے چھٹکارہ دلائے اور وہ اپنے مکان کے مالک بنیں۔