ملک پیسوں کی وجہ سے نہیں بلکہ کرپشن سے غریب ہوتا ہے، عمران خان
سینٹرل پارٹی اسکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے کرپٹ لوگ پیسہ ملک سے باہر لے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ ملک غریب ہوجاتا ہے اور جہاں یہ پیسہ جاتا ہے وہ ملک مزید امیر ہوجاتا ہے۔

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی ملک پیسے کی وجہ سے غریب نہیں ہوا، بلکہ کرپشن کی وجہ سے ہوتا ہے۔
سینٹرل پارٹی اسکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے کرپٹ لوگ پیسہ ملک سے باہر لے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ ملک غریب ہوجاتا ہے اور جہاں یہ پیسہ جاتا ہے وہ ملک مزید امیر ہوجاتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں 1980 کی دہائی کے دوران کرپشن کا آغاز ہوا، اس وقت میں کرکٹ کھیل رہا تھا، لیکن میں نے کرکٹ چھوڑ کر سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا۔
اپنے خطاب کے دوران وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ سینٹرل اسکول میں خطاب کرنا میرے لئے فخر کی بات ہے۔
پاکستان کی تاریخ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 60 کی دہائی میں پاکستانی شرح نمو سب سے زیادہ تھی، اور یہ ایشیا میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ ملک تھا،
انہوں نے کہا کہ پاکستان شمالی کوریا اور ملائشیا کے لیے بھی ایک رول ماڈل تھا، اس نے1996 میں بدعنوانی کے خلاف اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا،بدعنوانی کی بری ترین شکل رقم کی غیر قانونی ترسیل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی اداروں کو مضبوط کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،اداروں کو مضبوط کرکے ہی بدعنوانی کا خاتمہ کیاجاسکتا ہے،ہماری جماعت کو شروع میں اہمیت نہیں دی جاتی تھی،آج تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ چین نے ستر کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا،ہم چین کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں،وائٹ کالر جرائم سے نمٹنا اہم ہے
وائٹ کالر جرائم سے نمٹنے کے لیے چین کی مدد درکار ہے،غرب کے برعکس چین کا ماڈل ہمارے لیے زیادہ مثالی ہے،تیس سال میں چین نے جو ترقی حاصل کی ہمارے لیے مثالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھی پاکستان کے لوگوں کو غربت سے نکالیں گے،سی پیک پاکستان کے لیے نہایت اہم موقع ہے،سی پیک سے رابطوں کا فروغ اور قتصادی زونز سے معاشی ترقی میں بہتری آئے گی،پاکستانی معیشت دہشتگردی کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی،چین نے ہر مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا،پاکستان کے عوام کے دلوں میں چین کی خصوصی محبت اور مقام ہے