قومی

خیبر پختونخواہ سمیت ملک میں بیشتر تعلیمی ادارے بند

آسیہ بی بی کیس پر احتجاج کے پیش نظر سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے ہیں جبکہ بلوچستان میں تدریسی عمل معمول کے مطابق جاری ہے اور پنجاب کے تمام ثانوی تعلیمی بورڈز کے تحت انٹر کا آج ہونے والا پرچہ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

آسیہ بی بی کیس پر احتجاج کے پیش نظر سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے بند کر دئیے گئے ہیں جبکہ بلوچستان میں تدریسی عمل معمول کے مطابق جاری ہے اور پنجاب کے تمام ثانوی تعلیمی بورڈز کے تحت انٹر کا آج ہونے والا پرچہ بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام ثانوی تعلیمی بورڈز کے تحت بارہویں جماعت کے آج ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے جن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جبکہ تعلیمی اداروں میں تعطیل کے باعث شہر کی شاہراہوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے۔

خیبر پختونخوا میں سوات یونیورسٹی بھی آج بند ہے جس کے باعث آج ہونے والے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں ، یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، اس کے علاوہ چار سدہ، دیر بالا، مالا کنڈ اور بنوں میں تمام نجی تعلیمی ادارے بند ہیں، بنوں کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں آج ہونے والے پرچے ملتوی کیے گئے ہیں

کراچی میں پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے حالات کے پیش نظر آج تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے اور نجی اسکول ایسوسی ایشن نے محکمہ تعلیم سندھ سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی موجودہ حالات کے پیش نظر اسکول بند رکھنے کا اعلان کرے۔

دوسری جانب بلوچستان کے سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ صوبے میں تمام سرکاری اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور اسکولوں میں آج تعطیل کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے ، جبکہ کوئٹہ میں کیھتولک بورڈ، پاک ترک اسکول سمیت چند نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button