قومی

سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کے مطابق ہے، عوام بغاوت کرنے والوں کا ساتھ نہ دیں، عمران خان

اپنے مختصر خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ملک میں ایک چھوٹے سے طبقے نے اپنا رد عمل دیا اور ججز کو قتل کرنے اور فوج اور ریاست کے خلاف بغاوت کے لیے شہریوں کو اکسانے کی کوشش کی۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے کیے جانے والے اپنے چوتھے خطاب میں آسیہ بی بی کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے آئین کے مطابق فیصلہ دیا۔

اپنے مختصر خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ملک میں ایک چھوٹے سے طبقے نے اپنا رد عمل دیا اور ججز کو قتل کرنے اور فوج اور ریاست کے خلاف بغاوت کے لیے شہریوں کو اکسانے کی کوشش کی۔

پاکستان کا قانون قرآن اور سنت کے منافی نہیں ہے، ججز نے آسیہ بی بی سے متعلق جو فیصلہ دیا وہ آئین کے مطابق ہے اور پاکستان کا آئین قرآن اور سنت کے ماتحت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست کے بعد پاکستان وہ واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا اور اس کا مطلب ہے کہ عدالت نے آئین کے مطابق فیصلہ دیا اور آئین قرآن اور سنت کے مطابق ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقصد فلاحی ریاست ہے، اگر ہم اسے فلاحی ریاست نہیں بنائیں گے تو اس کے قیام کا مقصد فوت ہوجائے گا۔

نہوں نے واضح کیا کہ ’میں بار بار یہ کہہ چکا ہوں کہ پاکستان انشا اللہ ایک عظیم ملک بنے گااور مدینہ کی ریاست کے جو اصول تھے اس کے مطابق چل کر بنے گا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمان کا ایمان مکمل نہیں ہوتا جب تک وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے غیر مشروط محبت نہ کرے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر ججز کو قتل اور فوج سے بغاوت پر اکسا رہے ہیں، ‘میں ایسے عناصر سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنی سیاست چمکانے کے لیے ریاست سے نہ ٹکرائیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر ریاست کو مجبور نہ کریں کہ وہ کسی انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک طبقہ عوام کے جذبات بھڑکا کر امن و امان کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہے، آمد و رفت کے امور متاثر کیے جارے ہیں، جو ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ اس طرح کون سی حکومت چل سکتی ہے جہاں ایک آدمی کھڑا ہو کر ججز کو قتل اور آرمی چیف کے خلاف لوگوں کو بغاوت پر اکسائے اور عوام کو سڑکوں پر لا کر راستوں کو بند کردے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button