قومی

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات، ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فواد چوہدری کا اپنی ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے امن، سلامتی اور تحفظ کے لئے تمام قوم متحد ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ اس فیصلے کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں دھرنے دیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے فیصلے کو آئین اور قانون کے مطابق قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے معاملے پر اپنی سیاست چمکانے کیلئے اکسانے والوں کی باتوں میں نہ آئیں۔

ادھر وزارت داخلہ نے ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے اور حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button