قومی

وزیراعظم ایوان کو بتائیں کہ کس گواہ کی موجودگی میں ان سے این آر او مانگا گیا۔ شہباز شریف

قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اگر یہ ثابت ہوا کہ انہوں نے حکومت سے این آر او مانگا ہے تو وہ ساری عمر کیلئے سیاست چھوڑ دیں گے نہیں تو جھوٹ بولنے پر وزیراعظم عمران خان ایوان سے معافی مانگیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ این آر او پر لعنت بھیجتے ہیں جبکہ وزیراعظم ایوان کو بتائیں کہ کس گواہ کی موجودگی میں ان سے این آر او مانگا گیا۔

قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اگر یہ ثابت ہوا کہ انہوں نے حکومت سے این آر او مانگا ہے تو وہ ساری عمر کیلئے سیاست چھوڑ دیں گے نہیں تو جھوٹ بولنے پر وزیراعظم عمران خان ایوان سے معافی مانگیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم الزامات عائد کرتے ہیں پھر پیچھے ہٹ جاتے ہیں، یوٹرن لیتے ہیں اور یہ کہ عمران خان نے اس معاملے میں سو فیصد جھوٹ سے کام لیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ماضی میں بھی وہ اس طرح کے جھوٹے مقدمات بھگت چکے ہیں اور آج بھی اور یہ کہ اس طرح کی دھمکیوں سے وہ خوفزدہ ہونے والے نہیں اور پاکستان کی ترقی کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم کا مقصد انہیں ڈرانا ہے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ن لیگ اور اپوزیشن کے خلاف پی ٹی آئی حکومت اور نیب نے ناپاک گٹھ جوڑ کیا ہوا ہے اور نیب جس طرح کا انصاف کرتا ہے اس سے ملک کا بچہ بچہ واقف اور اس کی گواہی دیتا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم خود ہیلی کاپٹر استعمال کیس میں ملزم ہیں تو پھر چیئرمین نیب نے ان کے ساتھ بطور ملزم ملاقات کی یا بطور وزیراعظم کے؟

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button