قومی

چہلم امام حسین: خیبر پختونخواہ کے کئی شہروں میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔

نوشہرہ، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور ایبٹ آباد موبائل فون سروس کئ بندش سے متاثر ہوں گے۔

چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے سلسلے میں اسلام آباد کے سوا ملک کے تمام بڑے شہروں میں موبائل فون سروس، انٹرنیٹ اور جی پی آر ایس سروس معطل رہے گی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے چہلم امام حسین کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کی گئی درخواست پر کیا۔

بیان کے مطابق وزارت داخلہ کو چاروں صوبوں اور حکومت آزاد کشمیر کے محکمہ داخلہ کی جانب سے درخواست موصول ہوئی تھی۔

وزارت داخلہ کے مطابق موبائل فون سروس ہر شہر میں نکلنے والے تعزیتی جلوسوں کے اوقات کے مطابق معطل کی جائے گی۔

خیبر پختونخوا میں نوشہرہ، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور ایبٹ آباد موبائل فون سروس کئ بندش سے متاثر ہوں گے۔

بلوچستان میں کوئٹہ جبکہ آزاد کشمیر میں مظفر آباد، باغ، حویلی، میر پور اور کوٹلی میں سروس بند کی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button