لاہور: اسٹیج ادکارہ سنگم رانا قتل کیس، والدہ کی معافی پر ملزمان بری
ایڈیشنل سیشن جج لاہور کی عدالت میں 2015 میں قتل ہونے والی اسٹیج اداکارہ سنگم رانا قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

لاہور کی مقامی عدالت نے نامور اسٹیج اداکارہ سنگم رانا قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔
رپورٹس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج لاہور کی عدالت میں 2015 میں قتل ہونے والی اسٹیج اداکارہ سنگم رانا قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی، سنگم رانا کی والدہ صغریٰ بی بی نے ملزمان کو کمرہ عدالت میں اللہ کی رضا کی خاطر معاف کردیا جس کے بعد عدالت نے ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ اسٹیج اداکارہ سنگم رانا 2015 میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں، ابتداء میں اسے خودکشی قراردیاگیا تھا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں واضح ہوگیا تھا کہ اداکارہ نے خودکشی نہیں کی بلکہ انہیں قتل کیاگیا تھا، اداکارہ کی والدہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ تھانہ سندر پولیس نے درج کیاتھا بعد ازاں پولیس نے تفتیش کے دوران ملزمان آکاش رمضان، عثمان اور آمنہ بی بی کو گرفتار کرلیا تھا۔