قومی

سی پیک کے حوالے سے پاکستان کے تمام تر خدشات دور کرینگے، چینی سفیر

انہوں نے کہا  کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سی پیک کے ذریعے دونوں ممالک کے معاشی اور اقتصادی تعلقات کو غیر معمولی فروغ ملا ہے۔  

پاکستان میں متعین چین کے سفیر نے کہا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے پاکستان کے تمام تر خدشات کو دور کرینگے اور سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کےلئے اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اسلام آباد میں نیوز  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا  کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سی پیک کے ذریعے دونوں ممالک کے معاشی اور اقتصادی تعلقات کو غیر معمولی فروغ ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی حکومت اور عوام پاکستانی وزیراعظم کے دورے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں اور پاکستان کے وزیراعظم دو۔سے پانچ نومبر تک چین کا دورہ کر ینگے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت کے پاس نیا ویژن ہے اور نئی حکومت نے ملک کی سوشل ڈیویلپمنٹ اور اقتصادی ترقی کےلئے نیا پروگرام لایا ہے جس میں چینی حکومت پاکستان کی بھر پور اعانت کریگی۔

 انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی پاکستانی حکومت عالمی مقاصد کےحصول کےلئے اپنا مثبت کردار ادا کرسکتی ہے اور افغانستان بشمول پورے خطے میں امن کے قیام کے حوالئے سے پاکستان کا کردار نہایت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کو پرامن اور مستحکم دیکھنا چاہتا ہے اور انکا ملک بہتر اور ترقی یافتہ پاکستان کےلئے تعاون جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں گوادر ساہیوال پاور پراجیکٹ قراقرم ہائی وے جیسے بڑے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں اور آئندہ بھی اس دوست ملک کی تعمیر و ترقی اپنا کردار آدا کرتا رہےگا۔

انہوں نے کہا کہ نومبر کو شنگھائی میں چین ایکسپورٹ نمائش ہو گی جس میں وزیر اعظم عمران خان مہمان خصوصی ہونگے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button