قومی
پاکستان 2022 میں اپنا پہلا مشن خلا میں بھیجے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے بتایا کہ اس حوالے سے چینی کمپنی اور سپارکو کے درمیان معاہدہ ہو چکا ہے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 2022 میں پاکستان اپنا پہلا مشن خلا میں بھیجے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے بتایا کہ اس حوالے سے چینی کمپنی اور سپارکو کے درمیان معاہدہ ہو چکا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے رواں برس جولائی میں پہلی مرتبہ چین کی مدد سے دو سٹیلائٹ زمین کے مدار میں بھیجے تھے۔
پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق ان سٹیلائٹس میں سے ایک چین سے خریدا گیا پاکستان ریموٹ سینسنگ سٹیلائٹ (پی آر ایس ایس۔1) جبکہ دوسرا پاکستان میں تیار کیا گیا پاکستان ٹیکنالوجی ایویلوایشن سٹیلائٹ (پاک ٹیس۔1A) تھا جو کہ حساس آلات اور کیمروں سے لیس ہے۔
مذکورہ دونوں سٹیلائٹس چینی ساختہ راکٹس کی مدد سے لانچ کیے گئے تھے