پاکستان خطے میں امن واستحکام کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا: آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے قطری وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے قطری وزیر خارجہ اور قطری نائب وزیراعظم نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قطری وفد نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں اور خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کیلیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا اور استحکام کیلیے مثبت اقدامات بھی جاری رکھے گا۔
H.E Mohammed bin Abdul Rahman Al Thani, Deputy Prime Minister and Minister of Foreign Affairs Qatar called on General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff.
Matters of mutual interest including regional security issues discussed. pic.twitter.com/6AUBvqYMlG— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 20, 2018