قومی

بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کل وزیرخزانہ کی زیرصدارت ای سی سی (اقتصادی رابطہ كمیٹی) کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی حکومت گیس کے بعد بجلی کی بھی قیمتیں بڑھانے کیلئے پر تول رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کل وزیرخزانہ کی زیرصدارت ای سی سی (اقتصادی رابطہ كمیٹی) کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سے حکومت کو3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافہ کی سفارش کی گئی ہے تاہم بجلی کی قیمت میں 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی صارفین سے تقریباً 400 ارب روپے ماہانہ اضافی وصول کئے جائیں گے

خیال رہے کہ حکومت کے پہلے دو ماہ کے دوران ہی مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے جہاں ایک طرف عوام میں تشویش پائی جاتی ہے وہیں بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے حکومت کو سخت تنقید کا بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں اے این پی گزشتہ جمعہ کو مہنگائی کیخلاف صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہرے بھی کر چکی ہے۔

دوسری جانب بعض سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کو خصوصاَ پنجاب میں جس ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ مہنگائی جیسے غیر مقبول فیصلوں کا ہی نتیجہ ہے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button