قومی

’بھارت کو ایک سرجیکل سٹرائیک کی جواب میں دس سرجیکل سٹرائیک کا سامنا ہوگا‘

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ ہمارے خلاف کسی مہم جوئی کا سوچ والوں کے ذہنوں میں پاکستان کی صلاحیتوں کے بارے میں کسی قسم کا کوئی شک نہیں ہونا چاہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کرنے کی جرات کی تو اس نے اس کے جواب میں دس سرجیکل سٹرائیک کا سامنا کرنے ہوگا۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ ہمارے خلاف کسی مہم جوئی کا سوچ والوں کے ذہنوں میں پاکستان کی صلاحیتوں کے بارے میں کسی قسم کا کوئی شک نہیں ہونا چاہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج چین پاکستان اقتصادی راہداری کی نگہبان ہے اور اس میگا منصوبے سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔

دریں اثنا آئی ایس پی آر کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ذرائع ابلاغ کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کے مثبت بیانیے کو اجاگر کریں۔

ایک ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنا کردار موثر انداز میں ادا کرنے پر پاکستانی ذرائع ابلاغ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن میں پاکستانی میڈیا کے ساتھ قومی سلامتی کے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button