قومی

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی چیف آف لاجسٹکس، لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان وائس چیف آف جنرل اسٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ہے ۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر تقرریاں اور تعیناتیاں کی گئی ہے جس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ہے

فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلیجنس (ایم آئی) رہ چکے ہیں اور اس سے پہلے انہوں نے سیاچن میں ڈویژن کمانڈ کی اور وہ آپریشنل ایریا میں بریگیڈ کی کمان بھی سنبھال چکے ہیں۔

عاصم منیر پاکستان ملٹری اکیڈمی یعنی پی ایم اے کے فارغ التحصیل نہیں بلکہ انہوں نے آفیسرز ٹریننگ اسکول سے فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی کور کمانڈر منگلا ، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز ملٹری سیکریٹری جی ایچ کیو تعینات کیے گئے ہیں ۔

لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی چیف آف لاجسٹکس، لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان وائس چیف آف جنرل اسٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 28 ستمبر کو پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی جن میں میجر جنرل شاہین مظہر، میجر جنرل ندیم ذکی، میجر جنرل عبدالعزیز، میجر جنرل عاصم منیر، میجر جنرل عدنان اور میجر جنرل وسیم اشرف کو لیفٹیننٹ جنرل بنایا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button