قومی

وفاقی کابینہ میں شامل چھ نئے وزراء  نے حلف اٹھا لیا، تعداد 30 ہوگئی

نئے شامل کیے گئے وزراء میں محمد میاں سومرو، فیصل وڈا، اعظم سواتی، علی امین گنڈاپور اور محبوب سلطان شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنماء زرتاج گل نے وزیرمملکت کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

وفاقی کابینہ میں شامل چھ نئے وزراء  نے حلف اٹھا لیا۔

اس سلسلے میں ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی جہاں صدر عارف علوی نے پانچ وفاقی وزراء اور ایک وزیر مملکت سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

نئے شامل کیے گئے وزراء میں محمد میاں سومرو، فیصل وڈا، اعظم سواتی، علی امین گنڈاپور اور محبوب سلطان شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنماء زرتاج گل نے وزیرمملکت کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں حالیہ توسیع کے ساتھ وزراء کی تعداد 30 ہوگئی جن میں سے 24 وفاقی اور 6 وزرائے مملکت ہیں جبکہ وزیراعظم کے 4 معاونین خصوصی اور 4 مشیران اس کے علاوہ ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button