قومی

جاپان کا افغان پناہ گزینوں اور پاکستانی نوجوانوں کے لئے 27 لاکھ امریکی ڈالرز کے منصوبے شروع کرنے کا اعلان

مذکورہ رقم اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین یعنی یو این ایج سی آر کے ذریعے پاکستان میں مقیم تیرہ لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی صحت، روزگار اور انکو قانونی مشاورت کے منصوبوں پر خرچ کی جائیگی۔ اس نئے فنڈ کے اجراٗ سے خیبر پختوخواہ، بلوچستان اور پنجاب میں رہنے والے افغان مہاجرین  اور پاکستانی نوجوان نسل مستفید ہوگی۔

جاپان کی حکومت نے پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی فلاح و بہبود کے لئے 27 لاکھ امریکی ڈالرز کے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مذکورہ رقم اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین یعنی یو این ایج سی آر کے ذریعے پاکستان میں مقیم تیرہ لاکھ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی صحت، روزگار اور انکو قانونی مشاورت کے منصوبوں پر خرچ کی جائیگی۔ اس نئے فنڈ کے اجراٗ سے خیبر پختوخواہ، بلوچستان اور پنجاب میں رہنے والے افغان مہاجرین  اور پاکستانی نوجوان نسل مستفید ہوگی۔

اسی سلسلے میں گزشتہ دن پاکستان میں متعین جاپان کے سفیر تکشائی کورائی اور یو این ایج سی آر میں پاکستان کے سربراہ نے چیف کمشنر برائے افغان مہاجرین سلیم خان کیساتھ  ایک معاہدے پر دستخط کئے۔

مذکورہ رقم کے بڑے حصے کو صحت کے شعبے میں خرچ کی جائیگی جہاں پر افغان مہاجرین کو صحت سہولیات تک رسائی یقینی بنائی جائیگی۔ صحت کے منصوبے سے چار لاکھ تیس ہزار افغان مہاجرین مستفید ہونگے۔

پاکستان کے نو مختلف مقامات میں یو این ایج سی آر کی جانب سے افغان مہاجرین کو قانونی مدد اور مشاورت فراہم کی جاتی ہے، اس نئے منصوبے سے 45 ہزار مزید افغان پناہ گزیوں کو قانونی مسائل سے نمٹنے کے بارے میں مفت قانونی مدد مہیا جی جائیگی۔

مزید براں جاپان کی امداد پناہ گزینوں کی خود مختاری کو فروغ دینے پر خرچ کی جائیگی۔  یو این ایج سی آر اس نئے منصوبے کے تحت پاکستان کے نوجوان نسل کو تکنیکی اور فنی مہارت کے حوالے سے تربیت فراہم کرنے میں تعاون کریگی۔

اسی موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یو این ایج سی آر کے سربراہ نے جاپان کی حکومت اور جاپان کی عوام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نئی امداد سے یو این ایج سی آر افغان مہاجرین اور پاکستانی نوجوانوں کے فلاح کے منصوبے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبوں کے شروع ہونے  سے افغان مہاجرین کی صحت سہولیات اور روزگار تک رسائی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

 چاپان کے سفیر نے اس موقع پر کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ گرانٹ افغان پناہ گزیوں کو صحت سہولیات اور روزگار تک رسائی حاصل کرنے میں مدد فراہم کریگی اور خصوصاٰ میزبان برادری یعنی پاکستان کے نوجوان طبقہ بھی اسے مستفید ہوگا۔ واضح رہے کہ پچھلے سال بھی جاپان نے یو ایج سی آر کو پاکستان میں رہائش پذیر افغان پناہ گزینوں کی فلاح و بہبود کے لئے 3.8 ملین امریکی ڈالر فراہم کئے تھے اور جاپان نے پچھلے دس سالوں سے افغان پناہ گزینوں کے لئے دو سو ملین ڈالر کے منصوبوں کو امداد فراہم کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button