قومی

ڈاکٹر شکیل آفریدی کے مستقبل کا فیصلہ سیاست نہیں عدالت کرے گی۔ شاہ محمود قریشی

امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز کے ساتھ انٹرویو میں پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو قانونی چارہ جوئی کے بعد سزا ہوئی ہے اور جس طرح پاکستان امریکی قوانین کا احترام کرتا ہے اسی طرح امریکہ کو بھی پاکستانی قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور امریکہ کے مابین بہتر تعلقات کی توقع ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ وہ امریکہ ڈالر یا امداد کی بات کرنے نہیں آئے۔

امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز کے ساتھ انٹرویو کے موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ وہ پاک امریکہ کشیدہ تعلقات میں بہتری کیلئے آئے ہیں جس کا دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان ایک عرصے سے اتحادی رہے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کریں۔

وزیر خارجہ نے پاکستانی قید میں موجود ڈاکٹر شکیل آفریدی کے معاملے پر کہا کہ اس حوالے سے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کے ساتھ بات ہو سکتی ہے تاہم شکیل آفریدی کے مستقبل کا فیصلہ سیاست نہیں عدالت کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو قانونی چارہ جوئی کے بعد سزا ہوئی ہے اور جس طرح پاکستان امریکی قوانین کا احترام کرتا ہے اسی طرح امریکہ کو بھی پاکستانی قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی جعلی پولیو مہم چلانے کے جرم میں چھ سال سے قید میں ہیں، مہم سے امریکہ کو القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن تک رسائی اور انہیں ہدف بنانے میں مدد ملی تھی۔

یہ بھی واضح رہے کہ  2012 میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کو شدت پسندوں کے ساتھ روابط رکھنے کے جرم میں 33 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم ڈاکٹر آفریدی شروع سے ان الزامات کی تردید کرتے چلے آرہے ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button