قومی

آرمی چیف کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس، سٹریٹجک معاملات اور ملک کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 214 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے آپریشن ردالفساد کے تحت ملک میں امن کے استحکام کے لیے جاری کارروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ملک میں استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد کی گئی جس میں جیو سٹریٹجک معاملات اور ملک کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 214 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے آپریشن ردالفساد کے تحت ملک میں امن کے استحکام کے لیے جاری کارروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ملک میں استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی صورتحال برقرار رکھنے پر انٹیلی جنس ایجنسیوں اور تمام فورسز کے کردار کو سراہا اور اپنے کامیاب دورہ چین کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا۔

بیان کے مطابق کانفرنس کے شرکاء نے ملک میں امن اور استحکام کی خاطر قربانیاں دینے والے شہیدوں کو یوم دفاع و شہدا پر خراج عقیدت پیش کرنے پر پاکستانی عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button