حکومت پاکستان کے ایجنڈے کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری میں تبدیلی کیلئے تیار ہیں۔ یاؤژنگ
ایک غیرملکی خبررساں ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی مشاورت سے ایک نئی پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے جبکہ چین اہی منصوبوں کو آگے لے کر جائے گا جن میں پاکستانی حکومت کی رضامندی شامل ہو گی۔

پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤجنگ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں تبدیلی کیلئے تیار ہیں اور اس سلسلے میں حکومت پاکستان کے ایجنڈے پر عمل کیا جائے گا۔
ایک غیرملکی خبررساں ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی مشاورت سے ایک نئی پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے جبکہ چین اہی منصوبوں کو آگے لے کر جائے گا جن میں پاکستانی حکومت کی رضامندی شامل ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ بیجنگ بوٹ بیلٹ آپریٹ ٹرانسفر ماڈل شروع کرنے کیلئے بھی تیار ہے جس کے تحت سرمایہ کار کمپنی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرے گی اور اس کا آغاز ہوتے ہی اپنا سرمایہ واپس لے گی۔
واضح رہے کہ برطانوی خبررساں ادارے فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ پاکستان کی نئی حکومت سی پیک پر نظرثانی کی خواہاں ہے تاہم بعد میں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے اس دعوے کی تردید کی گئی۔