قومی

حکومت کا اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان سے وزیر خزانہ اسد عمر کی ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت کے دوران پٹرولیم نرخوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

حکومت نے اکتوبر کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان سے وزیر خزانہ اسد عمر کی ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت کے دوران پٹرولیم نرخوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر خزانہ کو ہدایات دیں کہ عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے اور اکتوبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں۔

اسد عمر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اور قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی تھی جس میں پٹرول اور ڈیزل 4، 4 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل 3، 3 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

اوگرا کی سمری کے حوالے سے طے کیا گیا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button