قومی
چیف جسٹس پاکستان کو پوچھا جائے کہ کیا وہ سیاست کرنا چاہتے ہیں؟ خورشید شاہ
سکھر میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہمیشہ لوگوں کو روزگار دیا گیا تاہم موجودہ حکومت روزگار دینے کی بجائے الٹا چھین رہی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق قائد حزب اختلاف خورشید نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان سے یہ پوچھا جائے کہ کیا وہ سیاست کرنا چاہتے ہیں؟
سکھر میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ہمیشہ لوگوں کو روزگار دیا گیا تاہم موجودہ حکومت روزگار دینے کی بجائے الٹا چھین رہی ہے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سیاست کا حصہ بن رہی ہے، چیف جسٹس ساحب سے پوچھا جائے کہ کیا وہ سیاست کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں آبی ذخائر نہیں اور یہ کہ پیپلز پارٹی بھاشا ڈیم کے حق میں ہے لیکن کالا باغ ڈیم کی مخالفت جاری رکھے گی۔
خورشید شاہ کے مطابق ڈیم فنڈز اور جرمانوں سے نہیں بنتے، چیف جسٹس کو چاہیے کہ وفاقی بجٹ کا 15 فیصد حصہ ڈیموں کی تعمیر کیلئے مختص کرنے کے احکامات جاری کریں۔