قومی

ایران کا پاکستانی سرحد کےقریب 4 دہشت گرد ہلاک کرنے کا دعویٰ

ایرانی ریولشنری گارڈز نے بتایا کہ ’ گارڈز کی جانب سے انٹیلی جنس بنیادوں پر رات کے پہر پاکستانی سرحد پرآپریشن کیا۔

ایرانی ریولشنری گارڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان سرحد سے داخل ہونے والے 4 حملہ آواروں کو ہلاک کردیا۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی گارڈز نے بتایا کہ جنوبی مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ ہوا جس میں 2 حملہ آوار زخمی بھی ہوئے اور ’دیگر دہشت گرد پڑوسی ملک (پاکستان) فرارہونے میں کامیاب ہو گئے‘۔

واضح رہے کہ سیستان بلوچستان میں سنی بلوچی برداری آباد ہے جو پاکستان کے صوبے بلوچستان کی سرحد سے ملتا ہے۔ جنداللہ اور خدا کے سپاہی نامی سنی تنظیمیں ایران کے شعیہ سیکیورٹی فورسز اور افسران پر حملے کرتے ہیں۔

2012 میں جنداللہ کے ارکان نے’انصاف کی فوج‘ نامی تنظیم کی بنیاد ڈالی جس نے سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملے کیے۔

ایران نے الزام لگایا ہے کہ دہشت گرد گروپ کو امریکہ، برطانیہ اور اسرائیلی انٹیلی جنس سروس کی حمایت حاصل ہے جس میں پاکستان کی مشروط آمادگی ہے۔

سیپا نیوز ویب سائٹ کے مطابق ایرانی ریولشنری گارڈز نے بتایا کہ ’ گارڈز کی جانب سے انٹیلی جنس بنیادوں پر رات کے پہر پاکستانی سرحد پرآپریشن کیا، امریکی حمایتی دہشت گرد (جمعہ) کو حملے کی نیت سے جمع تھے‘۔

واضح رہے کہ مذکورہ واقعہ ایران میں فوجی پریڈ پر حملے کے ایک ہفتے کے اندر پیش آیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button