قومی

فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 11 شدت پسندوں کی سزائے موت کی توثیق

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سزایافتہ شدت پسند پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں، تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے اور بیگناہ عوام کے قتل سمیت دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث تھے۔

آرمی چیف نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 11 شدت پسندوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سزایافتہ شدت پسند پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں، تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے اور بیگناہ عوام کے قتل سمیت دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث تھے۔

بیان کے مطابق مجرمان نے 49 سویلین اور 20 سیکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ ڈیڑھ سو کے قریب عام افراد کشہید کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ان شدت پسندوں کے قبضے سے دھماکہ خیزز مواد اور اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدت پسندوں میں سے چار کو عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جااوید باجوہ کی جانب سے جن شدت پسندوں کی سزائے موت کی توثیق گئی ان میں عین اللہ، نائیک ولی، فضل منان، رحمت زادہ، زید محمد، نعمت اللہ، مسین زادہ، محمد رحمان، عظمت اللہ، محمد رقیم اور اکرام خان شامل ہیں۔

محولہ بالا تمام مجرمان کو مجسٹریٹ کے سامنے اقبال جرم کے بعد سزائے موت سنائی گئی تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button