قومی

پاک فوج ملک کی سماجی واقتصادی ترقی کے لئے پرامن ماحول فراہم کرے گی۔ آرمی چیف

آئی ایس پی آرکے مطابق اسلام آباد میں ایئر یونیورسٹی کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی اورانتہاپسندی کی جنگ لڑرہی ہے اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اداروں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملک کی سماجی واقتصادی ترقی کے لئے پرامن ماحول فراہم کرے گی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق اسلام آباد میں ایئر یونیورسٹی کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی اورانتہاپسندی کی جنگ لڑرہی ہے اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اداروں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

بیان کے مطابق اپنے خطاب میں آرمی چیف نے ملک میں امن وامان کی صورتحال پر روشنی ڈالی جبکہ ملک وخطے میں امن کے قیام کے لئے اپنے ویژن کا ذکر کرتے ہوئے اندرونی وبیرونی چیلنجوں کو اجاگر کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ قوم کے تعاون سے دہشت گردی کو شکست دی جا سکتی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک میں استحکام کے لئے فوج اورقوم نے بہت قربانیاں دیں اور قوم کی مدد سے پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کا خاتمہ کریں گے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button