قومی

تبدیلی کہاں آئی رے؟ گیس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں بھی اضافہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے اضافے کی منظوری دی ہے جبکہ قیمت میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

تبدیلی کی دعویدار سرکار باجود ہزار دعوؤں اور وعدوں کے غریب عوام کے ناتواں کندھوں پر بوجھ میں اضافے پے اضافہ کیے جا رہی ہے کہ گیس کے بعد اب اس پر بجلی کا بم بھی گرا دیا گیا ہے جبکہ پٹرول کا بم گرانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 16 پیسے اضافے کی منظوری دی ہے جبکہ قیمت میں اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

خیال رہے کہ اگست میں بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 91 پیسے فی یونٹ رہی اور صارفین سے اگست میں 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ وصول کیے گئے لہذا صارفین پر آئندہ ماہ 16 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

یہ بھی واضح رہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی بھی اس سے قبل گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے چکی ہے جس کا  اطلاق یکم جولائی سے کیا گیا۔

علاوہ ازیں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں بجلی کی قیمتوں میں 4 سے 5 روپے فی یونٹ کے مجوزہ اضافے کو ایک ہفتے کیلئے موخر کر دیا گیا تھا جس کا مطلب یہ کہ بجلی کی قیمتوں کو عنقریب پر لگ سکتے ہیں جس کے بعد بیچارے بجلی صارفین کی چیخیں نکلنی ہی ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button