قومی

نواز شریف کی قید میں تحریک انصاف نے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں کی۔ وزیردفاع

ڈیرہ اسمعیل خان میں اکرام اللہ گنڈاپور شہید کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد ن لیگ نواز شریف کی سزا اور جیل سے رہائی کے حوالے سے پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو عدالت نے سزا دی اور اسی کے حکم پر انہیں رہا کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اور سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے شہید رہنماء اکرام اللہ گنڈاپور کی تعزیت کے سلسلے میں ڈیرہ اسمعیل خان کا دورہ کیا ہے۔

دورے کے موقع پر وزیردفاع اور سپیکر قومی اسمبلی کلاچی مین اکرام اللہ گنڈا پور شہید کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے مرحوم و مغفور کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

میڈیا کے ساتھ گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں کا کہنا تھا کہ اکرام اللہ گنڈاپور کی شہادت پر ان کا خاندان ہی نہیں پوری جماعت غمزدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ گھرانے کے غم میں پوری جماعت برابر کی شریک ہے کیونکہ اکرام اللہ گنداپور کی شہادت کے ساتھ ان کی جماعت ایک اہم نشست سے محروم ہوئی ہے۔

قائد ن لیگ نواز شریف کی سزا اور جیل سے رہائی کے حوالے سے پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو عدالت نے سزا دی اور اسی کے حکم پر انہیں رہا کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا ہمیں عدالت کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے اور یہ کہ نواز شریف کی قید میں تحریک انصاف نے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں کی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button