قومی
یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
ذرائع وزارتِ پیٹرولیم کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 30 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے اور مٹی کا تیل بھی 10 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
گیس اور بجلی کے بعد پٹرول بم کیلئے بھی تیار ہوجائیے کہ یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق وزارت توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موصول ہوئی ہے جس میں یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔