کراچی ہی نہیں ملک بھر میں موجود افغانوں اور بنگالیوں کو شہریت دی جائے۔ سراج الحق
چارسدہ میں میڈیا کے ساتھ گفتگو کے دوران جماعت اسلامی کے امیر نے وفاقی حکومت کے اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک لائق تحسین اقدام ہے کیونکہ یہ لوگ دہائیوں سے پاکستان میں متاثرین کی سی زندگی گزار رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ صرف کراچی میں ہی کیوں ملک بھر میں موجود افغانوں اور بنگالیون کو پاکستانی شہریت دی جائے۔
چارسدہ میں میڈیا کے ساتھ گفتگو کے دوران جماعت اسلامی کے امیر نے وفاقی حکومت کے اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک لائق تحسین اقدام ہے کیونکہ یہ لوگ دہائیوں سے پاکستان میں متاثرین کی سی زندگی گزار رہے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ کراچی کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ کراچی میں مقیم افغانوں اور بنگالیوں کو شہریت دیے پر غور کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم کے اس اعلان کو جہاں بعض حلقوں اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے سراہا گیا وہین بعض سیاسی جماعتوں اور تاجر طبقے ے اس پر کڑی تنقید بھی کی جس کے بعد قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر اور ان کے صلاح مشورے سے ہی یہ فیصلہ کیا جائے گا۔