قومی

ملک بھرمیں یوم عاشورآج عقیدت واحترام سےمنایاجارہاہے

ملک کے تمام شہروں اور قصبوں سے علم، ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہونگے۔ علمائے کرام اور ذاکرین اس موقع پر حضرت اما م حسین کی تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کریں گے۔

میدان کربلا میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے رفقا کی عظیم قربانیوں پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمعہ کے روز ملک بھر میں یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جارہاہے۔ ملک کے تمام شہروں اور قصبوں سے علم، ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہونگے۔ علمائے کرام اور ذاکرین اس موقع پر حضرت اما م حسین کی تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کریں گے۔

صدر عارف علوی نے نو اور دس محرم کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسین کی شہادت کا واقعہ ہم سب کو اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہمیں دہشت گردی، انتہاپسندی اور عدم برداشت پر مبنی نظریے کے خلاف لڑنے سے کبھی گریز نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے محبت اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اس دن کے موقع پر ہمیں اسوئہ شبیری کی روشنی میں ٹھوس اقدامات کرنے کا عہد کرنا ہو گا جو انسانیت، جمہوریت کے استحکام اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اسلامی اقدار کے فروغ کا ضامن ہے۔صدر نے کہا کہ اس دن نواسہ رسولۖ اور ان کے اہل بیت نے حق اور باطل کی جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور واقعہ کربلا کو پوری انسانیت بالخصوص امت مسلمہ کے لئے ایک عظیم مثال بنا دی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button