قومی

جیل سے رہائی، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر لاہور پہنچ گئے

ہائی کورٹ سے رہائی کا حکم ملتے ہی، میاں شہباز شریف، جنید صفدر اور دیگر رہنماء اڈیالہ جیل پہنچے، لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی اڈیالہ جیل کے باہر پہنچی اور میاں نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزاؤں کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے معطل کیے جانے کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا، جس کے بعد وہ خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔

ہائی کورٹ سے رہائی کا حکم ملتے ہی، میاں شہباز شریف، جنید صفدر اور دیگر رہنماء اڈیالہ جیل پہنچے، لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی اڈیالہ جیل کے باہر پہنچی اور میاں نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی۔

نواز شریف کی رہائی کے پیش نظر مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید ہاشمی، مرتضی عباسی، مئیر سردار نسیم خان سمیت پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر پہنچی

میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی کے حکم کے بعد لیگی کارکنوں نے خوشیاں منانا شروع کی، مئیر راولپنڈی سردار نسیم خان نے جیل کے باہر جمع کارکنوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی تھی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چوہدری ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ رہائی کے احکامات (روبکار) اڈیالہ جیل لے کر پہنچے تھے، جس کے بعد تینوں کو رہا کردیا گیا، نواز شریف نے روانگی سے قبل جیل عملے سے ملاقات کی

اڈیالہ جیل کے حکام نے بتایا کہ نواز شریف، ان کی صاحبزادی اور داماد کو سخت سیکیورٹی میں جیل کے گیٹ نمبر 1 سے باہر نکالا گیا لیکن راولپنڈی اور خاص طور پر جیل کے باہر کارکنوں کی کثیر تعداد کہ وجہ سے روڈ مکمل بلاک ہونے کے باعث نواز شریف کی گاڑیوں کو کچھ دیر کے لیے جیل میں ہی روک دیا گیا تھا۔

بعد ازاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر لاہور جانے کے لیے نور خان ائیر بیس پہنچے، جہاں سے خصوصی طیارے میں بیٹھ کر وہ لاہور کے لیے روانہ ہوئے۔

نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی لاہور آمد پر مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا اور قائد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button