قومی
افغانوں اور بنگالیوں کو شہریت دینے کا عزم لائق تحسین ہے۔ یو این ایچ سی آر
ادارے کے پاکستان میں موجود ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے اس بیان کا کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے افغانوں کو شہریت دی جائے گی خیرمقدم کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزین یو این ایچ سی آر نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان میں پیدا ہوانے والے 15 لاکھ افغانوں اور بنگالیوں کو ملکی شہریت دینے کے عزم کو لائق تحسین قرار دیدیا۔
ادارے کے پاکستان میں موجود ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے اس بیان کا کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے افغانوں کو شہریت دی جائے گی خیرمقدم کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتوں کے دوران ان معاملات پر ان کا ادارہ پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرے گا۔
یاد رہے کہ دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وفاقی حکومت پاکستان میں پیدا ہونے والے افغان اور بنگالی شہعیوں کو شہریت دینے پر غور کر رہی ہے۔
ان کے اس اعلان کو ہ صرف ملک بھر میں بلکہ عالمی سطح پر بھی خاصی پذیرائی ملی ہے۔