قومی

وزیراعظم نے پارلیمانی جماعتوں سے پناہ گزینوں کو شہریت دینے کے حوالے سے تجاویز مانگ لیں

قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کو شہریت دینے کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوا، اس معاملے پر ایوان میں بحث کی جائے گی اور تمام پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت اور صلاح مشورے کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے مہاجرین کو پاکستانی شہریت دینے کے حوالے سے قومی اسمبلی کے اراکین سے تجاویز مانگ لیں۔

قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کو شہریت دینے کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوا، اس معاملے پر ایوان میں بحث کی جائے گی اور تمام پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت اور صلاح مشورے کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔

عمران خان نے کہا کہ جو مہاجرین پاکستان میں مقیم ہیں وہ بھی انسان ہیں اور آخر ان کا کیا بنے گا؟

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 1951 کے قانون کے تحت جو بچے ادھر پیدا ہوئے پاکستانی شہریت ان کا حق ہے کیونکہ سارے یورپ اور دیگر ممالک میں بھی یہی قانون ہے کہ جس میں ملک میں ایک بچہ پیدا ہو وہاں کی شہریت اس کا حق ہوتی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button