مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نوازسریف کے پیرول میں توسیع کی کوششیں
حکومت پنجاب کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف و دیگر کو بیگم کلثوم نواز کی وفات کے سبب 5 روزہ پیرول پر رہا کیا گیا تھا جس کی مدت بروز پیر شام 4 بجے اختتام پذیر ہوجائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دیے جانے والے پیرول کی مدت میں بیگم کلثوم نواز کے چہلم تک کی توسیع حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
حکومت پنجاب کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف و دیگر کو بیگم کلثوم نواز کی وفات کے سبب 5 روزہ پیرول پر رہا کیا گیا تھا جس کی مدت بروز پیر شام 4 بجے اختتام پذیر ہوجائے گی۔
اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے پیرول پر رہائی میں توسیع کا فیصلہ انہیں اور ان کے خاندان والوں کو کرنا ہے۔
لاہور میں میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز ایک عظیم خاتون تھیں۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کے جنازے میں پورے پاکستان سے لوگ آئے اور اس جنازے نے سب کر حیران کردیا
اتوار کو سابق وزیرِاعظم چوہدری شجاعت حسین، سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنماؤں نے جاتی امرا میں نواز شریف سے ان کی اہلیہ کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کی