قومی

آرمی چیف سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور میولوت چاوش اولو نے پاک ترک تعلقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاک ترک دفاعی و سکیورٹی تعاون سے متعلق امور سمیت مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترک وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو نے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات کے فروغ اورعلاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور میولوت چاوش اولو نے پاک ترک تعلقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاک ترک دفاعی و سکیورٹی تعاون سے متعلق امور سمیت مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ترک وزیر خارجہ نے خطے میں تنازعات کے حل میں پاکستانی کوششوں کوسراہا جب کہ دونوں برادرممالک میں بہتر تعلقات کے لئے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

قبل ازیں پاکستانی وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد پاکستان آمد باعث فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتیں آتی رہتی ہیں تاہم اصل دوستی عوام کے درمیان ہوتی ہے اوردونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی قائم و دائم رہنی چاہیے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button