سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز جاتی امراء میں سپر خاک کر دی گئیں
مرحومہ کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی گراؤنڈ میں نامور عالم دین مولانا طارق جمیل نے ادا کی جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور ن لیگ کے کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز جاتی امراء میں سپر خاک کر دی گئیں۔
قبل ازیں مرحومہ کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی گراؤنڈ میں نامور عالم دین مولانا طارق جمیل نے ادا کی جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور ن لیگ کے کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے موقع پر شریف خاندان اور دیگر افراد کیلئے الگ الگ انتظامات کیے گئے تھے۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے جبکہ ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے ٹریفک پولیسس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز تین روز قبل لندن کے ایک نجی ہسپتال میں اس جہان فانی س کوچ کر گئی تھیں جن کی میت لانے کیلئے شہباز شریف خصوصی طور پر لندن گئے۔
لندن کے ریجمنٹ پارک مسجد میں بھی مرحومہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں شہباز شریف اور چوہدری نثار سمیت ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کے علاوہ عام افراد نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
آج صبح ان کا جسد خاکی لاہور پہنچایا گیا جہاں نماز جنازہ کے بعد انہیں جاتی امراء میں ہی واقع آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ مرحومہ کی وفات کے روز ہی ان کی تجہیز و تکفین میں شرکت کیلئے سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کیا گیا تھا جس میں بعدازاں پانچ روز کی توسیع کی گئی تھی۔