قومی

اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں تیز آندھیوں اور شدید طوفانی بارشوں کا خدشہ، ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا

ماہرین موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں جمعرات رات12 بجے سے 15 ستمبر کے شام 6 بجے کے درمیان شدید طوفان کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے ہنگامی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید آندھی اور طوفانی بارشوں کا خدشہ ظاہر کر دیا جس کے پیش نظر جڑواں شہروں میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں جمعرات رات12 بجے سے 15 ستمبر کے شام 6 بجے کے درمیان شدید طوفان کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے ہنگامی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ جڑواں شہروں میں 120 تا 150 کلومیٹر کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ آندھی کے بگولوں کا بھی اندیشہ ہے۔

ماہرین کا طوفانی بارشوں کا اندیشہ بھی ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بعض علاقوں میں ڈیڑھ دو گھنٹوں کے دوران 100 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں سیلابوں کا بھی خدشہ ہے۔

ماہرین کے مطابق جڑواں شہروں میں درجہ حرارت بھی 12 تا 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

دوسری جانب شمالی علاقہ جات، ہزارہ، کوہاٹ، مالاکنڈ راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا لاھور سابقہ فاٹا اور خیبر پختونخواہ میں.بھی شدید آندھیوں اور طوفانی بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ادھر کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے راولپنڈی اسلام آباد سمیت تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button